
دنیا
ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں تعطل کی خبریں بے بنیاد ہیں
شیعہ نیوز: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں ڈیڈلاک سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی معطلی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی فوج کی تعداد میں کمی، پینٹاگون کی تصدیق
باخبر ذرائع نے ایک نیوز چینل کی طرف سے شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی کہ مذاکرات 15 منٹ کے لئے معطل کیے گئے تھے۔
اس بے بنیاد خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکہ جانب جانب سے غیر جوہری مسائل اٹھانے کی وجہ سے ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکرات معطل کر دئے تھے۔