دنیا
ماسکو میں حماس اور الفتح کے نمائندوں کی ملاقات متوقع، روسی ذرائع
شیعہ نیوز: ماسکو میں الفتح اور حماس کے نمائندے فلسطینی متحدہ ریاست پر بات چیت کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔
العربیہ نیوز نے بتایا ہے کہ سرکاری خبررساں ایجنسی ریانووستی نے بدھ کے روز روس میں فلسطینی سفیر عبدالحفیظ نوفل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس اور الفتح کے نمائندے 29 فروری کو ماسکو میں ملاقات کریں گے جس میں ایک متحد فلسطینی ریاست کی تشکیل اور غزہ کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو بیک وقت تین محاذوں پر شکست ہوئی، امریکی مصنف
نوفل نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کا امکان ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے بھی آر آئی اے نووستی کو ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ الفتح اور حماس کے نمائندوں کا دورہ طے پا چکا ہے۔