مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فلسطین کو یہودی رنگ دینے کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں، حماس کی اپیل

شیعہ نیوز: اسلامی استقامتی تنظیم حماس نے اپیل کی ہے کہ فلسطینیوں کی سرزمینوں کو یہودی رنگ دینے کی صیہونیوں کی سازش کا مقابلہ کیا جائے۔

حماس کی جانب سے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے گھروں اور ان کی بنیادی تنصیبات کو غرب اردن اور بیت المقدس میں تباہ کرکے صیہونیوں کو ان علاقوں میں بسا رہی ہے اور نئی کالونیاں تعمیر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں عدم استحکام، نہ ایران کے نہ ہی علاقے کے کسی بھی ملک کے حق میں ہے، سید عباس عراقچی

حماس کے بیان میں آیا ہے کہ فلسطینیوں کو زبردستی کوچ کرانے کی گھناؤنی سازش پر عملدرامد بدستور جاری ہے۔

حماس کے بیان میں غرب اردن کے مجاہدوں سے اپیل کی گئی ہے کہ صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں شدت لائیں اور مسجد الاقصی اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کو تباہ کرنے کی صیہونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

اس بیان میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ بیت المقدس اور قبلہ اول مسجدالاقصی کو صیہونیوں کی نسل پرست، نازی اور غاصب حکومت کے شر سے محفوظ کرنے اور فلسطینیوں کو بے گھر اور آوارہ وطن کرنے کی سازش کو روکنے کے لیے فوری قدم اٹھائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button