دنیا

مزاحمتی حملوں نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کر دیں، الٹی ہجرت کی لہر میں غیر معمولی اضافہ

شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے محکمہ شماریات نے 2024 میں مقبوضہ علاقوں سے معکوس نقل مکانی کی شرح میں غیر معمولی اضافے کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صیہونی رجیم کے محکمہ شماریات نے رواں سال الٹی ہجرت میں بے پناہ اضافے کی خبر دی ہے۔

مذکورہ محکمے کی رپورٹ میں کہا گیا: 2024 میں اسرائیل سے الٹی ہجرت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مضبوط اور طاقت ور فوج ملک کی سلامتی اور دفاع کی ضامن ہے، جنرل موسوی

اس بیان میں کہا گیا: 2024 کے دوران 82 ہزار 700 سے زائد اسرائیلی "مقبوضہ فلسطین” چھوڑ چکے ہیں۔

صیہونی محکمہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے: 2024 میں نئے تارکین وطن کی تعداد 82 ہزار 700 افراد تک پہنچ گئی ہے جس میں 2023 کے مقابلے میں 15,000 افراد کے اضافے کا مشاہدہ کیا گیا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button