مزاحمتی قوتیں صیہونی حکومت کے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جائیں گی، اسماعیل قاآنی
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر نے تاکید کی ہے کہ مزاحمتی قوتیں بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جائیں گی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے نام ایک پیغام میں تحریک حماس کے نائـب سربراہ صالح العاروری کی شہادت پرتعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت تحریک مزاحمت کے رہنماؤں کا قتل کر کے غزہ اور غرب اردن میں تحریک استقامت کے مقابلے میں اپنی شکست و ناتوانی اور بے بسی کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جعلی حکومت تباہی کے قریب ہے، ایرانی صدر رئیسی
اسماعیل قاآنی نے کہا کہ صالح العاروری ایسی حالت میں شہید ہوئے کہ غرب اردن میں صیہونی دشمن کا عرصہ حیات بالکل تنگ ہو چکا ہے۔
انھوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی قوتیں بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت کے ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں گذشتہ ہفتے منگل کو صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری شہید ہو گئے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائـب سربراہ شہید صالح العاروری اس تحریک کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں جنھوں نے غرب اردن میں سن انیس سو اکیانوے اور بیانوے میں القسام بریگیڈ قائم کیا۔