مشرق وسطی

مقاومت صہیونی حکومت کو اس کے مذموم اہداف کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حزب اللہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان کے ایک سینئر عہدیدار نے صہیونی حکومت کے مقابلے میں مقاومت کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومت کی وجہ سے اسرائیل اپنے مذموم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر محمود قماطی نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کرتا اور مسلسل لبنان میں معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

انہوں نے زور دے کر کہا کہ صہیونی حکومت خطے میں مقاومت کو ختم کرنے کی کوشش میں ہے، لیکن حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی قوتوں کی استقامت نے اسرائیل کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک رکھا ہے۔

قماطی نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ضبط و تحمل سے کام لیا تاکہ عالمی برادری کے سامنے صہیونی حکومت کی اصلیت کو بے نقاب کیا جاسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ تنازع کو بڑھانے یا جنگ میں الجھنے کا خواہاں نہیں، لیکن مقاومت ہر طرح کے حالات کے لیے تیار اور چوکس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button