مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مزاحمت فلسطینی قوم کا جائز حق ہے، ترجمان حماس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مزاحمت، فلسطینی قوم کا جائز حق ہے کہا: "بین الاقوامی قوانین جارحیت کا شکار قوم کو تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع سے مزاحمت انجام دینے کا پورا حق دیتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا: "فلسطینی سرزمین، اسلامی مقدسات اور فلسطینی قیدیوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کیلئے مزاحمت بہترین آپشن ہے۔” حماس کے ترجمان نے فلسطین کی قومی مصالحت کیلئے انجام پانے والی سرگرمیوں کے بارے میں کہا: "ہم فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے پیش کی گئی شرائط کے خلاف ہیں اور واحد قومی موقف نیز قومی مصالحت کی راہ میں فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت پر زور دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مصالحت فلسطینی قوم کی قربانیوں سے مناسبت رکھتی ہو۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل اور یواے ای کی دوستی، نتن یاہو کو بن زاید نے دعوت دے دی

کچھ دن پہلے حماس کے اعلی سطحی رہنما موسی ابومرزوق نے بھی قومی مصالحت پر زور دیتے ہوئے الجزائر اعلامیے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے القدس العربی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت تمام تر اندرونی اختلافات کو بھول کر اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے غاصب صیہونی فورسز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مغربی کنارے پر ریڈ کرنے اور بیگناہ فلسطینی شہریوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت بھی کی۔ موسی ابومرزوق نے موجودہ صورتحال میں مسلح جدوجہد کو غاصب صیہونی رژیم کا مقابلہ کرنے کا بہترین راستہ قرار دیا اور اسلامی مزاحمتی گروہوں کی مکمل تیاری کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button