مشرق وسطی
شام میں امریکی فوجی اڈے پر مزاحمت کا میزائل حملہ
شیعہ نیوز: شام کے دیرالزور شہر میں واقع امریکی فوجی اڈے کو ایک بار پھر میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے- گذشتہ روز بھی مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں واقع کونیکو اسکوائر میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا –
پنٹاگون کے ترجمان پٹ رائيڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ گذشتہ دو ہفتے کے دوران ستائيس مرتبہ عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے ہوئے ہيں کہا کہ امریکہ، خطے میں تعینات امریکی افواج کی مدد کے لیے مغربی ایشیا میں مزید تین سو فوجی بھیج رہا ہے۔فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام کے قتل عام کے لئے صیہونی حکومت کی امریکہ کی جانب سے ہمہ جانبہ حمایت کے بعد مزاحمتی فورسیز نے ، عراق اور شام میں واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہيں-