غزہ میں تحریک مزاحمت کا میزائل تجربہ
شیعہ نیوز: فلسطین کی تحریک مزاحمت نے اپنی دفاعی توانائی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنے ایک اور جدید قسم کے میزائل کا تجربہ کیا اور غزہ کے سمندر کی طرف کئی میزائل فائر کئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت نے حالیہ مہینوں کے دوران مسلسل میزائل تجربات کئے ہیں اور یہ اقدام غاصب صیہونی حکومت کے لئے ایک انتباہ شمار ہوتا ہے۔
یہ تجربات اس حقیقت کی بابت متنبہ کراتے ہیں کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کا ہاتھ ہمیشہ ہتھیار کے بٹن پر رہتا ہے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر کو غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ نابلس، الخلیل، طولکرم اور رام اللہ کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کم از کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
اس رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ فلسطینیوں کی بیشتر تعداد فلسطینی نوجوانوں اور جوانوں پر مشتمل ہے۔
ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ عبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کے دیزنگوف روڈ پر حالیہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایک صیہونی کی جسمانی حالت بگڑتی جا رہی ہے اور اس کے ہلاک ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
فلسطینیوں نے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں غرب اردن کے علاقے نابلس میں ایک گذرگاہ پر صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مجاہدین نے نابلس میں بیت فوریک گذرگاہ پر صیہونی فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے بیت فوریک میں صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کے علاوہ دیگر ہتھیاروں سے بھی جوابی حملہ کیا۔
ابھی تک صیہونی فوجیوں کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فلسطینی مجاہدین نے غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں ان غاصب فوجیوں کے خلاف تیرہ کارروائیاں انجام دیں اور مختلف ہتھیاروں سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا جن میں فائرنگ، دستی اور پٹرول بم اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔
حالیہ دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری رہا ہے۔
فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مختلف گروہوں نے تاکید کی ہے کہ تحریک مزاحمت کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست جواب دیا جائے گا اور جوابی اقدام کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
چنانچہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کے باوجود فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی استقامت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ آئندہ دنوں میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مزید تیز ہو جائے گا۔
اس سے قبل تک مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں اورغزہ میں فلسطینیوں کی استقامت کا سامنا کر رہے تھے مگر اب غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونیت مخالف کارروائیاں تیز ہوگئی ہیں اور فلسطینیوں نے غاصب صیہونیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں جس کی بنا پر صیہونی حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اور وہ سخت تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔