مقاومت اسلامی عراق کی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش
شیعہ نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے صوبہ الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
تاس نے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے شام کے شمالی صوبے الحسکہ میں واقع امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الجبصہ کے تیل کے کنووں کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر کئی راکٹ حملے ہوئے ہیں۔ حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت ثالثی کی مساعی کو سبوتاژ کرنا ہے، قطر
اس سے پہلے دیرالزور میں تیل کے کنویں العمری کے نزدیک امریکی فوجی اڈے پر کامیکاز ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ مسلح گروہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر حملے کی حمایت پر دھمکی دی تھی کہ شام اور عراق میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
فوکس نیوز کے مطابق 17 اکتوبر کے بعد شام اور عراق میں امریکی تنصیبات پر مجموعی طور پر 74 مرتبہ حملے ہوئے ہیں۔ اس وقت شام میں 900 جبکہ عراق میں 2500 امریکی فوجی اہلکار تعیینات ہیں۔