مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مزاحمت تو ہر حال میں جاری رہے گی، ,شیخ نعیم قاسم

شیعہ نیوز:لبنان کی حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے مزاحمت کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم مزاحمت و آزادی نے لبنان کو خطے اور عالمی سطح پر سربلند رکھا ہے، اس دن نے لبنان کو کمزوری کی حالت سے طاقت کی طرف منتقل کیا اور لبنانیوں کو عزت، وقار اور خودمختاری کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنایا۔ انھوں نے کہا مزاحمت جاری ہے جو ایک انتخاب، ایک قوم اور ایک ارادے کی نمائندگی کرتی ہے۔

فلسطین میں مزاحمت نے ایک انقلاب برپا کیا اور دشمن کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا۔

یہ بہادر اور قابل فخر قوم، جو دشمن کا مقابلہ کرتی ہے، اپنے بچوں کو عزت کا درس دیتی ہے اور ذلت کو قبول کرنے یا ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مزاحمت یقیناً کامیاب ہوگی اور اپنے مقاصد حاصل کرے گی۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مزاحمت عوام اور اس پر یقین رکھنے والوں کا انتخاب ہے اور رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button