سعودی حکومت چاپلوسی کے بجائے پڑوسیوں کا احترام کرے
شیعہ نیوز۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی امور کے سینئر مشیر امیر عبداللھیان نے سعودی عرب کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی چاپلوسی کو چھوڑ کر اپنے ہمسائیوں کا احترام کرے۔
امیر عبداللھیان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ یمن پر جارحیت کے مرتکب سعودی بادشاہ کو جو عراق، شام، لبنان اور یمن میں امریکہ کی بنائی ہوئی دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کرتے رہے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف الزام تراشی کا حق نہیں ہے۔
امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا کہ ریاض صیہونی حکومت کی خوش خدمتی اور چاپلوسی کو ترک کر کے اپنے پڑوسیوں کا احترام کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے ہمسائیوں اور علاقے کی امن سلامتی کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے شاہی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی افتتاحی تقریر کے دوران اسرائیل کی نیابت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے بے بنیاد دعووں کو دہرایا تھا۔
بعض سیاسی مبصرین نے شاہ سلمان کے اس خطاب کو عربی زبان اور عبری لہجے سے تعبیر کیا تھا۔