مشرق وسطی

صہیونی حملوں کا جواب جلد دیا جائے گا، نیتن یاہو استعفے کی تیاری کرے، محمد علی الحوثی

شیعہ نیوز: یمنی اعلی رہنما محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حملوں کا ردعمل جلد دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو استعفیٰ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نسل کشی، مزید 23 فلسطینی شہید

رپورٹ کے مطابق یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے یمن کے مختلف شہروں پر صہیونی حکومت کے حملے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہے۔ یمن کا جواب آنے والا ہے، غزہ کی حمایت جاری رہے گی اور نیتن یاہو کو استعفی دینا ہوگا۔

یمنی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں صنعا ایئرپورٹ، عمران سیمنٹ فیکٹری اور حزیز بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا جن میں کم از کم 3 افراد شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button