دنیا

امریکہ کا سفاک اسرائیلی رژیم کو ابتک 27 ہزار تباہ کن بم و میزائل فراہم کرنے کا انکشاف

شیعہ نیوز: ایک ایسی صورتحال میں کہ جب گزشتہ روز ہی امریکی صدر جو بائیڈن و ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اس موضوع پر مناظرہ ہوا ہے کہ دوسرے کے مقابلے میں غاصب اسرائیلی رژیم کو کس نے زیادہ سپورٹ کیا ہے، عالمی خبر رساں ادارے ریوٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے قابض صیہونی فوج کو فراہم کی جانے والی کم از کم فوجی امداد کی مقدار کتنی ہے۔ ریوٹرز نے 2 باخبر امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے 7 اکتوبر کے بعد سے (نہتے فلسطینی شہریوں پر فضائی بمباری کے لئے) اسرائیل کو مارک 84 نامی کم از کم 14,000 بم کہ جن میں سے ہر ایک کا وزن 500 پاؤنڈ ہے، خلاء سے زمین پر مار کرنے والے 3,000 ہیل فائر میزائل، 1,000 اینٹی بنکر بم، خلاء سے زمین پر مار کرنے والے 2,600 چھوٹے قطر کے حامل بم اور دیگر جنگی سازوسامان بھیجا ہے۔

اپنا نام فاش نہ کرنے والے ان دونوں امریکی اہلکاروں نے یہ نہیں بتایا کہ مذکورہ ہتھیار اسرائیل کو کب فراہم کئے گئے تھے تاہم ریوٹرز کا لکھنا ہے کہ ان ہتھیاروں کے انتہائی زیادہ حجم سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے پر مبنی وسیع بین الاقوامی مطالبے کے باوجود بھی امریکہ، غاصب صیہونی رژیم کے لئے ہتھیاروں کی اپنی مہلک امداد کو کم کرنے پر کسی صورت تیار نہیں۔ ادھر عسکری ماہرین نے بھی ریوٹرز کو بتایا کہ جس قسم کے تباہ کن ہتھیار امریکہ نے اسرائیل کو ارسال کئے ہیں وہ جنگ غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کی "ضروریات” کے بھی عین مطابق تھے۔ سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے ہتھیاروں کے شعبے کے ماہر اور ڈائریکٹر سی ایس آئی ایس میزائل ڈیفنس پروگرام ٹام کاراکو نے ریوٹرز کو بتایا کہ اگرچہ کسی تنازعے میں ہتھیاروں کی اس عظیم مقدار کو نسبتاً تیزی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن یہ فہرست اپنے اسرائیلی اتحادیوں کے لئے امریکی حمایت کی نمایاں سطح کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے!!

بدھ کے روز بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن نے گزشتہ سال 7 اکتوبر سے لے کر اب تک تل ابیب کو 6.5 بلین ڈالر مالیت کے تباہ کن ہتھیار بھیجے ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ غزہ میں انجام پانے والے تمام اسرائیلی جنگی جرائم میں امریکہ بھی برابر کا شریک ہے کیونکہ قابض و سفاک صیہونی رژیم امریکہ کی جانب سے ارسال کردہ تباہ کن بموں کے ذریعے ہی نہتے و بے دفاع فلسطینی بچوں و خواتین پر مسلسل انسانیت سوز بمباری کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ 29 مئی کے روز جب غاصب اسرائیلی قابض فوج نے رفح میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر وحشتناک بمباری کی تو معروف امریکی چینل سی این این نے اعلان کیا تھا کہ غیرقانونی و سفاک اسرائیلی رژیم نے، خیموں میں سوئے ہوئے بے گھر فلسطینی شہریوں پر اپنے اس ہوائی حملے میں امریکی ساختہ جی بی یو 39 بم استعمال کئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button