مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام ہمیشہ ہمارے ایجنڈے میں شامل رہے گا، جنرل سلامی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے ہر حال میں انتقام لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام جمعہ کے روز انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے دشمن کو ایک مرتبہ پھر سے مایوس کردیں گے۔

جنوبی صوبے کرمان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ دشمنوں کے دل پر تیر کی طرح پیوست ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سیٹلائٹ پارس ون کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کے بڑے اجتماعات سے دشمن کی صفوں میں سراسیمگی پھیل جائے گی۔ ہمیں امید ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکل کر انتخابات میں اپنی رائے کااظہار کریں گے۔ جمعہ کے روز ہونے والے انتخابات میں عوام ایرانی تاریخ میں نیا باب رقم کریں گے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ نے جس ملک اور خطے میں قدم رکھا، وہاں بدامنی، غربت، قتل عام اور کرپشن کا بازار گرم کیا ہے۔

انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ القدس فورس کے سابق سربراہ میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں سے انتقام ہمارے ایجنڈے میں شامل رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button