
مشرق وسطی
چابہار میں سپاہ پاسداران انقلاب کا آپریشن: 6 دہشت گرد ہلاک اور گرفتار
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران (IRGC) کے القدس ریجنل ہیڈ کوارٹر نے چابہار میں 6 دہشت گردوں کی ہلاکت اور گرفتاری کی خبر دی ہے۔
آئی آر جی سی کے القدس ریجنل ہیڈ کوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، چابہار میں عوام کی مدد اور تعاون سے، دہشت گرد عناصر کی شناخت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے وزیر دفاع سے ملاقات
سپاہ کے اسٹرائیک آپریشن کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور گرفتار کرلیے گئے اور ان سے بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
ان افراد کا زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا ارادہ تھا لیکن علاقے کے عوام کی بصیرت، تعاون اور سیستان و بلوچستان کی انٹیلی جنس کی بروقت کارروائی سے اس دہشت گرد ٹیم کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔