اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اشیائے خورونوش کے ساتھ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بی آئی ایس پی سے لاکھوں مستحق افراد کو نکالے جانے کی خبروں پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

انہوں نے کا کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی تشویشناک ہے، اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں،ریاست مدینہ کا بنیادی فلسفہ بنیادی حقوق کی فراہمی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہے نہ کہ ان کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، حکومت کا بنیادی کام عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات کو پورا کرنا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، بتایا جائے آج تک عوام کو کس مدمیں ریلیف دیاگیا ؟، عالمی مالیاتی اداروں کے اپنے ایجنڈے، ارباب اختیار ملکی و عوامی مفا د مدنظر رکھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں حکومت کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کی کوئی حکمت عملی نہیں

علامہ عارف حسین واحدی نےسربراہ شیعہ علما کونسل علامہ ساجد نقوی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ حکمرانوں کو اب الیکشن موڈ سے نکلنا چاہیے ، افسوس ابھی تک طرز حکمرانی نے درست سمت اختیار نہیں کی، ڈالر قابو میں آرہاہے نہ پٹرولیم مصنوعات، اشیائے خوردونوش پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں تک غیر فعال ہوچکیں، من مانے دام وصول کئے جارہے ہیں ، قرضوں کے حجم میں ٹھہراؤ کی بجائے اضافہ ہوتاجارہاہے لیکن اس کے باوجود حکمرانوں کی جانب سے ماسوائے بیانات کے کوئی حتمی پالیسی یا سنجیدگی دیکھنے میں نہیں آرہی۔

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ مسلسل مدنی ریاست کے نعرے لگائے جارہے ہیں مگر ریاست مدینہ جس کا بنیادی کام عوامی فلاح وبہبود تھا اس کے ماٹو کی بجائے عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات او رشرائط کو پورا کیا جارہاہے۔ انہوںنے ارباب اختیار کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارو ں کی بجائے ملکی اور عوامی مفا د مدنظر رکھ معاشی اصلاحات لائی جائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button