
پاکستانی شیعہ خبریں
بجلی اور عام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی ہے، علامہ ناظر
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ر ہنا حکومتی نا اہلی ہے ،پٹرول کی قیمت میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی تاجر طبقے کی جانب سے اشیائے خوردونوش کے نرخ بڑھا دیے جاتے ہیں۔ بجلی اور عام اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہ ہونا اس مافیا کی بالادستی کو ظاہر کرتا ہے جو خود کو ہر انتظامی طاقت سے بالا سمجھتا ہے بجلی اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نیپرا اور پرائس کنٹرول اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔حکومت واداروں کی غفلت عوام کے لیے درد سر بنتی جا رہی ہے عوام کو ماضی کی طرح محض اعلانات سے خوش کرنے کا دور اب گزر چکا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کا محاسبہ کرے اور ذمہ داران کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔