مشرق وسطی

سعودی فوجی مآرب سے فرار، یمنی مجاہدین کی پیش قدمی جاری

شیعہ نیوز:صنعا کی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد یمن کی مستعفی حکومت کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ ریاض اور متحدہ عرب امارات نے یکے بعد دیگرے اپنے فوجیوں اور طیارہ شکن یونٹس کو مآرب سے نکال لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مارب میں یمن کی مستعفی حکومت سے وابستہ گورنر سلطان العرادہ نے انصاراللہ سے وابستہ جوانوں اور فوج کے مشترکہ حملوں کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس صوبے میں صنعا کی فوجی پیشقدمی کے ساتھ ہی سعودی عرب نے مارب سے اپنے فوجیوں کو نکال لیا ہے۔

المشہد الیمن نیوز ایجنسی نے مآرب کے گورنر العرادہ کے حوالے سے اس خبر کے ضمن میں بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارت نے اپنے پیٹریاٹ میزائل یونٹس کو بھی نکال لیا ہے کہ جس کے بعد انصاراللہ سے وابستہ جوانوں نے مآرب میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر اپنے حملے بڑھا دیئے ہيں۔

مقامی قبائلی رہنما شخ سعید سلامہ نے مآرب شہر کی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر کے جوانوں کے توسط سے مآرب آزاد ہوجائے گا۔

تیل سے مالا مال اس علاقے سے جارح فورسز کو باہر نکالنے کے لئے انصاراللہ نے تین ہفتے قبل فوجی حملے کا آغاز کیا ہے اور شہر سے صرف سات کلومیٹر کے فاصلے پر انہوں نے مورچے سنبھال رکھے ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button