عراق اور شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر راکٹوں کی بارش
شیعہ نیوز: عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں عراق و شام میں تین امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام میں دہشت گرد امریکی فوج کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں شام کی "کونیکو” گیس فیلڈ میں قابض امریکی فوج کے اڈے کو نشانے کی خبر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن کے ساحل کے قریب امریکی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا
عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں گزشتہ شب شام میں المیادین کے نمائندے نے اطلاع دی تھی کہ شام کی کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی بیس ’’خراب الجیر‘‘ کو راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس سے قبل فلسطینی قوم کی حمایت اور ان کے خلاف جرائم میں امریکہ کے ملوث ہونے کی وجہ سے خطے میں واشنگٹن کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اس درمیان عراق کی تحریک استقامت اسلامی نے بھی، فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں عراق و شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو سو سے زائد بار نشانہ بنا کر امریکہ کو اس بات کا کھلا پیغام دیا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے کا امریکہ کو سخت خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔