دنیا

روہنگیا کے مہاجرین کی حالت تشویشناک۔ انتونیو گوٹریس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم آسیان کے رہنماؤں سے ملاقات میں بنگلادیش میں مقیم میانمار کے لاکھوں روہنگیا مہاجرین کے بنیادی حقوق سے محرومی اور نہایت گفتہ بہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں آسیان تنظیم کے 35 ویں اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور سیکیورٹی سے جڑے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹیرس نے آسیان کے چند رہنماؤں سے ملاقات میں کہا کہ میانمار بھی آسیان تنظیم کا رکن ہے اس لیے رکن ممالک میانمار حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

رہنماؤں سے ملاقات میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میانمار کی حکومت پر زور دیا کہ روہنگیا مہاجرین کی بنگلادیش کے پناہ گزین کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپسی کے ٹھوس اور واضح اقدامات کرے اور مسلمان اقلیت کی جانوں اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ میانمار میں مسلم کش فسادات کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلادیش کے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے تاہم دو برس گزرنے کے باوجود تاحال پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی ممکن نہیں ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button