مجھے یقین نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ ہیں؛ پوٹن
شیعہ نیوز:روسی صدر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے امریکا کی سیاسی تاریخ میں بہت سے اندوہناک واقعات رونما ہوئے ہیں۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ (ٹرمپ) ذہین ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ محتاط رہیں گے اور اس بات کو سمجھتے ہوں گے۔
ولادیمیر پوٹن نے امریکی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملوں کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ ٹرمپ صدر منتخب ہونے کے بعد بھی قاتلانہ حملوں سے محفوظ ہیں۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں ریاست پنسلوانیا میں ایک قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں گولی ان کے کان کو چھوتے ہوئے گزر گئی تھی۔
دو ماہ بعد ستمبر میں بھی ایک اور واقعے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا گولف کورس کے نزدیک سے ایک مسلح حملہ آور کو حراست میں لیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ روسی صدر نے اپنے بیان میں جس امریکی تاریخ کا حوالہ دیا ہے اس میں اب تک 4 امریکی صدور کے قتل کیے جانے کی جانب اشارہ ہے۔