روسی صدر نے ایک بار پھر ایٹمی سمجھوتے کی حمایت کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے صدر نے ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتہ خطے اور دنیا کے لئے بہت اہم ہے۔
روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں بدھ کو ایران سمیت کئی ممالک کے سفیروں کے اسناد تقرری وصول کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقابلے میں ماسکو اور تہران کے درمیان تعاون پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ تعاون کے لیئے تیار ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ ہم شام کے راہ حل کو آسان بنانے کے لئے آستانہ مذاکرات کے تناظر میں کچھ قدم اٹھانے کے لئے تیار ہیں۔روس کے صدر نے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ روس ، ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ کی کوششیں جاری رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہم علاقے اور دنیا کے ثبات و استحکام کے لئے اس بین الاقوامی سمجھوتے کو نہایت اہم سمجھتے ہیں۔امریکہ ، آٹھ مئی دوہزارآٹھارہ کو یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکل گیا تھا اور ایران کے خلاف شدید پابندیاں عائد کردیں ۔