پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا روزہ مبارک تعمیر کروانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضیٰ کی جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا روضہ مبارک تعمیر کروانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے جنت البقیع مدینہ منورہ میں حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا روزہ مبارک بنوانے کیلئے قراداد پیش کی جسے اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی لخت جگر اور حسنینؑ کریمین کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا روزہ بنوانے کیلئے حکومت اپنا کردار اد کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان جنت البقیع میں حضرت فاطمۃ الزہراؑ کا روزہ مبارک تعمیر کروانےکیلئے سعودی حکومت سے سفارتی تعلقات استعمال کرے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب حکومت پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے اور اگر روزہ مبارک بنانے میں مالی وسائل کا مسئلہ ہے تو وہ اخراجات میں خود ادا کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button