دنیا

روسی شہریوں کے خلاف امریکی پابندیوں پر ماسکو کا ردعمل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روسی وزارت خارجہ نے روسی شہریوں کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کے ردعمل میں کہا ہے واشنگٹن کے اس اقدام کا ہر حال میں جواب دیا جائے گا ۔

روسی وزارت خارجہ نے روسی شہریوں کے خلاف امریکہ کی تازہ پابندیوں کو غیر منطقی قراردیتے ہوئے واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ پابندیوں کے مضحکہ خیز کھیل سے دست بردار ہوجائے۔

امریکی حکومت نے پیر کو دو روسی شہریوں پر یہ کہتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے کہ انہوں نے امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ میں غیر ملکی اثاثوں کو کنٹرول کرنے والے دفتر او ایف اے سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کے دو شہریوں کو دوہزار اٹھارہ کے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں مداخلت کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

واشنگٹن نے دوہزار سولہ میں صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کے بعد بارہا روس پر یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تھی ۔ واشنگٹن نے اسی بہانے سے روس کے خلاف پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

روس نے امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کے اقدامات کا جواب بھی دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button