دنیا

روس و ایران نے ہمیں بوڑھا کر دیا، سی آئی اے کے سربراہ

شیعہ نیوز:سی آئی اے کے سربراہ ویلیم برنز نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں روس کے صدر ولادیمیر پیوتین کی تصویر دیکھنے سے ان کو اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ روسیوں اور ایرانیوں کے ساتھ ان کے سال ہا سال کے مذاکرات نے ان کے بال سفید کر دیئے ہیں اور ان کو بوڑھا بنا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ جب بھی روسی صدر اور یا ایران کے رہبر انقلاب اسلامی کی تصویر دیکھتے ہیں تو ان کو یہ بات یاد آتی ہے کہ ایران اور روس کے ساتھ مذاکرات کے طولانی عمل سے ان کے بال سفید ہوئے ہیں۔

ویلم برنز کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کو روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے گفتگو میں خاصطور سے مغرب کی پابندیوں کے بعد ایران اور روس کے اقتصادی تعاون کو ضروری اور دونوں ملکوں کے مفاد میں قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان دفاعی شعبے سمیت مختلف شعبوں خاصطور سے امریکہ کی ہٹ دھرمی کے مقابلے میں باہمی تعاون جاری ہے اور اس تعاون کی بدولت دونوں ملکوں کے تعلقات مزید گہرے ہوتے چلے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button