دنیا

روس کی جوہری طاقت کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان

شیعہ نیوز:روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے روس کے نئے جہوری پروگرام اور روسی فوج کو جدید قسم کے میزائل اور طیارے حوالے کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دفاعی منصوبوں پر عمل کئے جانے کے نتیجے میں روس کی اسٹریٹیجک جوہری طاقت میں جدید ترین ہتھیاروں کا تناسب بیاسی فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس کی ایٹمی طاقت ملک کی دفاعی سلامتی کی بنیاد اور ضمانت ہے جو عالمی استحکام میں بھی اثرانداز واقع ہوئی ہے۔

روسی صدر نے اسی طرح کہا کہ اس قسم کی طاقت کے تحفظ سے نہ صرف جنگ کا امکان ختم ہوتا ہے بلکہ روس پر ہر طرح کا دباؤ ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ولادیمیر پوتن نے تاکید کی کہ روس کی سرحدوں کے قریب نیٹو کی فوجی موجودگی میں اضافے جیسے بیرونی عوامل پر بھی بھرپور توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دور میں فوجی نقل و حرکت میں کمی کئے جانے کے بارے میں روس کی تجویز پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button