روس کا ہندوستان کو ایران کے راستے کوئلہ برآمد کرنے کے منصوبے کا اعلان
شیعہ نیوز: سن پیٹرز برگ میں ستائیسویں بین الاقوامی اقتصادی فورم میں شمال ۔جنوب کوریڈور کی گنجائش سے استفادہ کئے جانے پر زور دیا گیا۔ بین الاقوامی تعاون کے امور میں روسی صدر کے نمائندے نے ایران کے سفیر سے ملاقات میں برکس کے رکن ملکوں کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے پہلے اجلاس کے موقع پر اس خبر کا اعلان کیا۔ ایگور لئیتین نے کہا کہ پتھر کے کوئلے کا پہلا کنٹینر ایران کے راستے بندر عباس اور پھر ہندوستان روانہ کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان خاص طور سے رشت – آستارہ ریلوے لائن کے پروجیکٹ کے بارے مین تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
آج تشکیل پانے والے اس اجلاس میں ایرانی سفیر کاظم جلالی نے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ سے گفتگو میں نقل و حمل اور ٹرانزٹ تعاون کے طریقوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس ملاقات میں اسی طرح روس کے وزیر نے ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں اس سلسلے میں تعاون اور خاصطور سے رشت ۔ آستارا ریلوے لائن بچھانے کے بارے میں تبادلہ خیال اور امید ظاہر کی کہ بالمشافحہ ملاقات میں اس سلسلے میں جائزہ لیا جائے گا۔