دنیا

روس نے گوترس کے بیان کو اختیارات سے تجاوز قرار دے دیا

شیعہ نیوز:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا ریفرنڈم کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھانا ان کےدائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ ، دونیسک، لوہانسک، خرسون اور زاپوریژیا کے لوگوں کے حق خود ارادیت پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا براہ راست حملہ، منافقت اور دوہرے معیار کی ایک اور کھلی مثال ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کو ہرگزقبول نہیں کریں گے، کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، اس ادارے کے رکن ملکوں کے خلاف پروپیگنڈے اور دباؤ کے ایک ٹول کے طور پر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انٹونیو گوترس کو اقوام متحدہ کے منشور کے تحت ، تنظیم کے تمام رکن ملکوں کی نمائندگی کرنا چاہیے۔
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترس نے کہا ہے کہ یوکرین کے بعض علاقوں میں روس کے ساتھ الحاق کے لیے ہونے والے ریفرنڈم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button