دنیا

روس نے یوکرین کے رہائشی علاقوں پر حملے کی تردید کردی

شیعہ نیوز:ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت بعض مغربی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ روس نے جمعے کے روز جنوب مغربی یوکرین کے ساحلی شہر اودیسا سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سرہیوکا شہر کے رہائشی علاقے پر بمباری کی جس میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں سے داغے جانے والے کم سے تین میزائل ایک رہائشی عمارت اور پناہ گزین کیمپ پر لگے ہیں ۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ حکومت یوکرین ایک اشتعال انگیز اقدام کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت روسی فوج پر عام شہریوں کے قتل عام ، شہری تنصیبات کو تباہ کرنے اور کلسٹر بموں کے استعمال کا الزام لگائےجائیں گے۔
درایں اثناعوامی جمہوریہ لوہانسک کی فوج نے یوکرینی فوج کے ہمراہ لڑنے والے ایک اسرائیلی ایجنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارہونے والے اسرائیلی ایجنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ روسی فوجی آپریشن شروع ہونے سے پہلے اسرائیل واپس لوٹ جانے کا ارادہ رکھتا تھا مگر یوکرینی فورس نے اسے باہر جانے کی اجازت نہیں دی اور جنگ کے لیے روانہ کردیا۔
اس سے پہلے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہاتھا کہ درجنوں اسرائیلی ایجنٹ یوکرین میں انتہاپسند آزوف ملیشا کے ساتھ ملکر جمہوریہ دونسک اور لوہانسک کے خلاف جنگ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دستاویزی شواہد اور فلموں کے ہوتے ہوئے، اسرائیل اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ اس کے ایجنٹ یوکرین جنگ میں شریک نہیں ہیں۔
یوکرین کی جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہوگئی ہے جبکہ روسی حملے پر ردعمل اور کیف کے لیے اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری رہے۔
روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی سپلائی کے نتیجے میں اس ملک کا تنازعہ شدت اختیار کرجائے گا اور اس کے قابل تصور تنائج برآمد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button