روس نے یوکرائن کے مزید 26 فوجی ٹھکانے تباہ کرديئے
شیعہ نیوز:یوکرائن کی طرف سے روس کی جنگ بندی کی پیش کش ٹھکرانے کے بعدروس نے یوکرائن کے مزید 26 فوجی ٹھکانے تباہ کردئے ہیں جبکہ برطانوی سفیر نے یوکرائن کو ترک کردیا ہے۔ یوکرائن میں جنگ کا سلسلہ 12 دن بھی جاری ہے۔ یوکرائن سے شہریوں کے محفوظ انخلا تک روس کی محدود جنگ بندی کی پیشکش کو یوکرائن نے مسترد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن نے شہریوں کے انخلا کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ انخلا کے راستے شہریوں کو روس یا اس کے اتحادی ملک بیلاروس کی طرف لے جائیں گے۔ روس نے یوکرائن کے بڑے شہروں کیف، ماریوپول، خارکیف اور سومی کیلئے محدود جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاکہ شہریوں کو انخلا کی اجازت دی جاسکے۔ تاہم یوکرائن کی نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے ادھر روسی فوج نے دارالحکومت کیف کا محاصرہ مزید تنگ کردیا ہے۔ روسی فوج کی کیف کی جانب پشقدمی جاری ہے۔ روسی جنگی طیارون نے یوکرائن کے مزید 26 فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔