دنیا

روس نے ہندوستان کو S400 دے دیا

روس نے ہندوستان کو S400 دفاعی نظام کی سپلائی کا آغاز کردیا ہے۔

روس کے محکمۂ فنی دفاعی تعاون کے سربراہ دی متری شوگائیف نے دبئی میں ہونے والی فضائی نمائش کے موقع پر کہا ہے کہ ہندوستان کو S400 دفاعی نظام کی سپلائی کا آغا ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ پروگرام کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

ماسکو نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کو S400 دفاعی نظام کی سپلائی کا عمل رواں سال کے اختتام پر انجام پائے گا۔ ہندوستان اور روس نے سن دوہزار سترہ میں پانچ S400 دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کی مالیت پانچ اعشاریہ دو ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ امریکی دھمکیوں کو خاطر میں لائے بغیر 2023 تک ہندوستان کو مذکورہ دفاعی سسٹم کی سپلائی مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکہ نے کئی بار کہا ہے کہ روس سے دفاعی نظام کی خریداری کا سمجھوتہ کرنے والے ملکوں کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہندوستان کو بھی اس سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button