دنیا
روس نے 92 امریکی شہریوں کےملک میں داخلے پر پابندی لگا دی
شیعہ نیوز: امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے بھی امریکی شہریوں پر پابندی عائد کردی۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے 92 امریکی شہریوں پر روس میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ پابندیوں میں امریکی صحافی، فوجی اور حکومتی عہدیدار شامل ہیں، یہ پابندیاں امریکہ کے روس مخالف اقدامات پر لگائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے کو خالی کر دینا چاہیے! صیہونی وزیر خارجہ کی ہرزہ سرائی
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائی امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے "روس فوبیا” اور روسی سیاست دانوں، تاجروں، سائنسدانوں اور صحافیوں کے خلاف اس کی وسیع پابندیوں کے خلاف ماسکو کے ردعمل کا حصہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے یوکرین جنگ سے تعلق کے الزام میں 4 سو روسی شہریوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔