دنیاہفتہ کی اہم خبریں

روس کا امریکہ کو منہ توڑ جواب، 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

شیعہ نیوز: روس نے امریکہ کا بائیکاٹ کردیا، 10 امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردی‏ئے گئے۔

روسی وزيرخارجہ سرگئی لاؤروف نے جمعے کی شام اپنے ایک بیان میں امریکی سفارتکاروں کے خلاف اقدام کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرگئی لاؤروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو ںے امریکی سفیر سے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ صلاح مشورے کے لئے روس کو ترک کردے۔

لاؤروف نے کہا کہ ماسکو نے روس میں موجود امریکی نمائندہ دفاتر میں مقامی باشندوں اور دوسرے ملکوں کے شہریوں کے کام کرنے کی ممانعت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے آٹھ امریکی شہریوں کوبھی بلیک لسٹ قرار دیدیا ہے، اور ملک میں بے جا مداخلت کی روکھتام کی غرض سے روس میں کام کرنے والے امریکہ کے اداروں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگادی ہے۔

سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ امریکہ کے خلاف مماثل کارروائی کرتے ہوئے روس نے بھی امریکہ کے 10 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کرديئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button