دنیا

روس میں یوکرائنی سفارتکار جاسوسی کے الزام میں گرفتار

شیعہ نیوز: جاسوسی کے الزام میں یوکرائن کے سفارت کار کو روسی سیکورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا۔

انٹر فیکس نیوز ایجنسی کے مطابق "ایف ایس بی” نے سفارت کار "اولیک سینڈر سوسونیوک” کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک مقامی شہری سے روس کے قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کے ڈیٹا بیس میں موجود خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یوکرائن نے سوسونیوک کی حراست کو سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی فیڈریشن میں ایک سفارت کار کے ساتھ اس طرح کا سلوک نا مناسب ہے، کیوں کہ غیر ملکی سفارت کاروں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق تحفظ حاصل ہے۔

روس ماضی میں بھی یوکرائنی شہریوں کو جاسوسی کے الزام میں حراست میں لیتا رہا ہے تاہم کسی سفارت کار کو حراست میں لینے کا واقعہ شازو نادر ہی پیش آیا ہے۔

یاد رہے کہ سرحد پر روسی افواج کی تعداد میں اضافے اور مشرقی یوکرائن میں فوج اور ماسکو کے حامی علیحیدگی پسندوں کے درمیان تصادم کے بعد سے ماسکو اور کیف کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button