دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ماسکو، واشنگٹن کے بگڑتے تعلقات، روس نے امریکہ سے سفیر واپس بلا لیا

شیعہ نیوز: امریکہ کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے امریکی الزامات پر روس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق  امریکہ کے صدارتی الیکشن میں مداخلت کے امریکی الزامات پر روس نے امریکہ سے اپنے سفیر کو واپس بلالیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ روسی سفیر سے امریکہ کے ساتھ آئندہ تعلقات کے بارے میں مشورہ کیا جائےگا۔ ماسکو کا کہنا ہے کہ وہ واشنگٹن سے بگڑتے تعلقات اس مقام پر جانے سے روکنا چاہتا ہے جہاں تعلقات کی پھر سے بہتری ناممکن ہوجاتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر نے جوبائیڈن نے کہا تھا کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت پر روس کو قیمت چکانا پڑے گی۔ صدر بائیڈن نے روسی ہم منصب کو قاتل بھی قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button