دنیا

روس کا اپنے ایک شہری کو رہا کرنے پر حماس سے اظہار تشکر

شیعہ نیوز:روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حالیہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر ایک روسی شہری کو رہا کرنے پر حماس کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تحریک نے ان کے ساتھ انسانی سلوک کیا ہے۔

انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق پوتین کے یہ ریمارکس بدھ کو اپنے ہم وطن الیگزینڈر تروفانوف اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران سامنے آئے۔

پوتن نے کہا کہ "روس اور فلسطینی عوام کے درمیان مضبوط تعلقات نے تروفانوف کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا”۔

یہ بھی پڑھیں : ہم مذاکرات کے خواہشمند ہیں، ایرانی بھی ایسا ہی چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ

انہوں نے مزید کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ ہمیں حماس کی سیاسی قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انہوں نے ہماری اپیل کا جواب دیا اور اس انسانی ہمدردی کے اقدام کو انجام دیتے ہوئے روسی شہری الیگزینڈر تروفانوف کو رہا کیا۔

اگرچہ پوتین نے بدھ کی شام تروفانوف کے ساتھ ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورت حال کا کوئی سیاسی جائزہ پیش نہیں کیا، تاہم انہوں نے غزہ میں بقیہ قیدیوں کی رہائی کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو "ان کامیابیوں کو مسلسل دہرانے کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا”۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button