
روس یوکرین براہ راست رابطے کا فیصلہ نہیں ہو، ماسکو کا اعلان
شیعہ نیوز: ماسکو نے اعلان کیا ہے کہ روس یوکرین براہ راست رابطے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روس یوکرین معاہدے کی تیاری کی ڈیڈ لائن نہیں دی جاسکتی۔ مسئلہ بظاہر سادہ لگتا ہے مگر اس میں پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی مستحکم سیکورٹی نظام میں صیہونی حکومت کی گنجائش نہیں، سید عباس عراقچی
انہوں نے کہا کہ روس کی دلچسپی تنازعہ کی بنیادی وجوہات ختم کرنے میں ہے۔
روس کے کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ پیوتن گفتگو میں ویٹی کن کی تجویز پرخصوصی بات نہیں کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویٹی کن کی یوکرین مذاکرات میں شرکت کی تجویز سے ماسکو آگاہ ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوتن سے ٹیلیفون پر بات چیت بہتر رہی، یقین ہے کہ روس اور یوکرین سیز فائر کے لیے فوری بات چیت شروع کردیں گے البتہ زیادہ اہم روس یوکرین جنگ کا خاتمہ ہے۔