دنیا

روس کا فنلینڈ کو نیٹو میں شمولیت کی بابت انتباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے فنلینڈ کے اپنے ہم  منصب سے کہا ہے کہ نیٹو میں شامل ہونا غلطی ہوگی اور اس کے روس-فنلینڈ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

سنیچر کو کریملن سے جاری بیان میں آيا ہے کہ پوتین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فوجی نقطۂ نظر سے غیر جانبداری کی روایتی پالیسی کو چھوڑنا غلطی ہوگی کیونکہ فنلینڈ کی سکورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملک کے سیاسی رجحان میں ایسی تبدیلی کے روس-فنلینڈ تعلقات پر، جو برسوں اچھے ہمسایگی اور شرکاء کے مابین اچھے تعاون کے جذبے سے قائم ہوئے ہیں، منفی اثرات مرتب ہوگے۔

فنلینڈ کے صدر ساولی نینستو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ گفتگو ٹیلی فون پر ہوئی۔ فنلینڈ کی طرف سے کی گئی اس کال میں سیدھے طور پر بات ہوئي جس کا مقصد کشیدگي سے بچنا ہے۔

نینستو نے جو حالیہ برسوں میں پوتین سے مستقل رابطے میں رہے ہیں، کہا کہ نارڈک ملک اور یوروزون کے رکن ممالک، روس کے پڑوسی ہونے کی وجہ سے اٹھنے والے سوالوں کا عملی جواب صحیح و پیشہ ورانہ طریقے سے چاہتے ہیں۔

ماسکو نے فنلینڈ کی رکنیت کو خطرہ کی شکل میں دیکھنے کا ذکر کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ وہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جوابی اقدام کرے گا۔

فنلینڈ کی وزیر اعظم  سینا مرین نے سنیچر کو کہا کہ ان کا ملک روس کی طرف سے مختلف کاروائیوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے لیکن اس طرح کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ روس فنلینڈ کے خلاف فوجی کاروائی کرے گا۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ روس نے فنلینڈ کو بجلی کی سپلائي روک دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button