دنیا

روس کا نیٹو کے رکن ملکوں کو انتباہ

شیعہ نیوز رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمرپوتین نے ان ملکوں کو جو روسی اقتدار اعلی کو کمزور کرنے کے درپے ہيں، انتباہ دیا ہے کہ ان کے دانتوں کو ان کے منہ کے اندر ہی توڑدیا جائے گا۔

ولادیمرپوتین نے کہا کہ ہمیشہ اس چيز کی تکرار ہوتی ہے کہ جب بھی روس طاقت پکڑتا ہے تو اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرکوئی ہمیں نوچنے کی فکر میں ہے، لیکن جان لیں کہ اگر ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے تو ہم اس کے دانت اس کے منہ کے اندر ہی توڑ ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج کی توسیع اور تقویت وطن کی کامیابی کی ضامن ہے اور کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہيں ہے کہ ہمارے ملک کے کسی بھی حصے پر قبضہ کرنے کے لئے اپنی قسمت آزمائی کرے۔

روس نے حال ہی میں نیٹو کو وارننگ دی تھی کہ قطب شمالی روسی قلمرو میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button