مشرق وسطی

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملے

شیعہ نیوز: شام میں متحارب گروپوں میں مفاہمت کے روسی ادارے نے گزشتہ شب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں کی خبر دی۔

اس روسی مفاہمتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ’’وادیم کولیت‘‘ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ روسی ائیر فورس نے 25 اور 26 دسمبر کی درمیانی شب شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو اور دو کمانڈ روم کو تباہ کر دیا۔

وادیم کولیت نے اس امر کی وضاحت کی کہ دہشت گرد اس جگہ سے شام کے نہتے شہریوں اور فوجیوں پر حملے کیا کرتے تھے۔

اس روسی اہلکار نے دہشت گردوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شامی فورسز و شہری انفراسٹرکچر پر حملوں سے پرہیز کریں اور مذاکرات کی میز پر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی بستی پر میزائلوں کی بارش

گفتگو کے ایک اور حصے میں وادیم کولیت نے کہا کہ شام میں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کے جنگی طیارے اور ڈرونز گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 بار شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ جس سے فضائی صورت حال کافی سنگین ہو گئی، نیز روسی فورسز کے فضائی پروٹوکول کی خلاف ورزی بھی ہوئی۔

انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ روسی فورسز شام میں متحارب فریقین کے درمیان عدم کشیدگی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

شام میں روسی مفاہمتی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک دن میں جبھہ النصرہ” نامی دہشت گرد گروپ نے پندرہ مرتبہ صوبہ حلب، لاذقیہ اور ادلب میں شامی فورسز کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button