دنیامشرق وسطی

روسی اور امریکی فوجیوں کا شام میں ٹکراو، متعدد امریکی فوجی زخمی

امریکی حکام نے اس خبر کی تائید کی ہے کہ شام کے شمال میں روسی فوج کے ساتھ امریکی فوج کے ٹکراو میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کل بروز بدھ رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے وسط میں شام کے شمال میں روسی فوج کے ساتھ امریکی فوج کے ٹکراو میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی فائرنگ سے زخمی نہیں ہوئے ۔

واضح رہے کہ شام کے عوام اس ملک میں امریکی دہشتگردوں کی تعیناتی کے خلاف ہیں اور انہوں نے بارہا امریکہ مخالف مظاہرہ کرکے اس ملک کے خلاف امریکی پابندیوں اور سزار قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج اور ملک سے غاصب امریکیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

شامی مظاہرین نے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے شام کی فوج کے اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا۔

دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو شکست دی، مگر اب بھی ملک کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button