یوکرین پر روسی حملوں میں شدت آ گئی ہے: یوکرینی صدر
شیعہ نیوز:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی افواج پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور مشرقی فرنٹ لائن شہر باخموت(Bakhmut) میں روس کی جانب سے حملے مزید تیز اور شدید ہوتے جا رہے ہیں ۔
زیلنسکی نے کہا کہ پہلے کی طرح سب سے مشکل صورت حال باخموت کی ہے، روس اپنے فوجیوں ہماری پوزیشنوں پر حملہ کرنے کے لیے بھیجتا ہے۔ زیلنسکی نے اسی دوران یہ بھی دعویٰ کیا کہ روس نے جمعرات سے اب تک صرف ایک محاذ پر اپنے تقریباً 800 فوجیوں کو کھو دیا ہے، اسی لیے لڑائی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک یوکرینی فوجی نے کہا کہ میرے خیال میں باخموت کو تقریباً تہس نہس کردیا گیا ہے۔ روسی افواج شہر کے ارد گرد کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
منگل کو جاری ہونے والی اے ایف پی کی فضائی فوٹیج میں باخموت میں تقریباً تمام عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی ہیں اور وہاں سےدھواں اٹھتے دکھائی دے رہا ہے۔