دنیا

یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی بند ہوگئی

شیعہ نیوز: یوکرین کے راستے روس اور یورپ کے درمیان گیس ٹرانزٹ کے معاہدے کی مدت بڑھائی نہ جانے کے باعث، دوہزار پچیس شروع ہوتے ہی یورپ کے لئے روسی گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی جرمن گیلوش چنکو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے روسی گیس کی سپلائی روک دی ہے۔ یوکرین نے اس سے قبل تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ وہ جنگ کے درمیان سمجھوتے کی مدت نہيں بڑھائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جنوبی لبنان میں مکانات کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ جاری

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق بیلاروس سے گذرنے والی پائپ لائن یا مال کو روک دیا گيا ہے اور نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن بھی دوہزار بائيس میں پھٹ گئی، مگر اس کے باوجود، روس، بحر اسود سے گذرنے والی ترک اسٹریم گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس کی برآمدات جاری رکھے گا۔

ترک اسٹریم کی دو پائپ لائنیں ہیں، ایک ترکی کے لئے ہے اور دوسری ہنگری و صربیہ سمیت وسطی یورپ کے خریداروں کو گیس فراہم کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button