
دنیا
روسی آپریشن، یوکرین کے دو ڈرون طیارے تباہ
اسپوتنیک نیوز نے روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے روسی علاقے تولا میں یوکرین کے دو ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
تولا کے علاقے میں روس نے یوکرین کے ہوائی حملوں کو روکنے کےلئے ایس 300 ، ایکٹرانک جنگ سے متعلق دفاعی سسٹم نصب کئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے یوکرین کے روس کے علاقوں پر ڈرون حملوں میں بہت زیادہ شدت آگئی ہے۔