روسی صدر کے خصوصی ایلچی کی شامی صدر سے ملاقات
شیعہ نیوز: روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاؤرنتیف اور صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات میں، دوطرفہ تعاون اور مغربی محاذ کی جانب سے عائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیوں کے معاشی اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد اور حمایت کرتا رہے گا۔
اس ملاقات میں شام کی آئین ساز کمیٹی کے اجلاسوں اور امریکہ و مغربی ممالک کی جانب سے اس کمیٹی پر ڈالے جانے والے دباؤ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔
روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور اس کے ملک کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔