دنیا

یوکرین میں روس کے حملے سے تیل کے گودام تباہ

شیعہ نیوز:روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں فوجی چھاونی پر کیلیبر کروز میزائیل سے حملے کی ویڈیو جاری کی۔

اسوشیئیٹڈ پریس کے مطابق، روسی وزارت دفا‏ع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے یوکرین میں تیل کے ذخیرے کے چار گودام کے اس حملے میں تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔ کوناشنکوف نے مزید کہا کہ یوکرین کے بنیادی ڈھانچوں کے خلاف روسی فوج کے حملے جاری ہیں۔

گزشتہ شب یوکرین کے میکولائیف، زاپروژا، خارکیف اور ژاگوئف میں تیل کے ذخیرہ کے چار گودام ہوا اور سمندر نے فائر ہونے والے میزائلوں سے تباہ ہو گئے۔ ان اڈوں سے خارکیف، میکولائیف اور دونباس کے اطراف میں یوکرینی فوج کے سازوسامان کے لئے ضروری تیل مہیا ہوتا تھا۔

یوکرین میں جنگ کا آج چالیسواں دن ہے۔ 24 فروری کو روسی فوج نے یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی شروع کی۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن، جنگ نہیں بلکہ یہ عالمی جنگ کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button