دنیا

یورپ کو روس کا انتباہ

شیعہ نیوز:روسی صدر کے ترجمان دی متری پیسکوف نے کہا ہے کہ یورپ والے، ابھی تک نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کی تباہی کے المناک نتائج سے غفلت برت رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے نارڈ اسٹریم سانحے پر، جرمنی، ڈنمارک اور سوئیڈن کے سفیروں کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ وہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ میں تخریب کاری کے بارے میں مذکورہ ملکوں میں جاری تحقیقات کے نتائج کو قبول نہیں کرتا ہے۔

روس نے تحقیقات میں ماسکو کو شامل کئے جانے کا بھی مطالبہ کا ہے۔

واضح رہے کہ چھبیس ستمبر کو بحیرہ بالٹک میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن میں گیس کے رساؤ کا مشاہدہ کیا گیا تھا ۔ روس نے اس واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں مغربی ملکوں کا ہاتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button