
خیرپور میں سبیل امام حسینؑ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایس ایم نقی
شیعہ نیوز:مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان خیرپور میرس کے علاقے لقمان میں سبیل امام حسین علیہ السلام پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ایک بیان میں معروف شیعہ رہنما ایس ایم نقی نے کہا کہ گیارہ محرم الحرام کو کالعدم سپاہ صحابہ کو انتظامیہ کی سرپرستی میں ریلی نکالنے کی اجازت دی گئی جس میں واضح طور پر تکفیری نعرے لگائے گئے، ریلی کے شرکاء نے لقمان ہاکی گراونڈ کے سامنے سبیل امام حسینؑ پر حملہ کیا اور موجود عزاداروں پر شدید تشدد کیا، جس کے بعد جن گھروں پر علم حضرت عباسؑ لگے ہوئے تھے اس میں گھس کر خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے سبیل امام حسینؑ کو شدید نقصان پہنچایا اور اہلیبیتؑ کے ناموں کے پوسٹرز کی توہین گئی، جس کے بعد عزاداروں نے احتجاج کیا تو پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔ ایس ایم نقی کا کہنا تھا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان اس واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے اور خیرپور انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، توہین اہل بیتؑ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مجرموں کو۔کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اگر مقدمہ درج نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔