دنیاہفتہ کی اہم خبریں

صدر ٹرمپ کی فلسطین مخالف پالیسیوں سے آخری دم تک لڑیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان نے ٹرمپ کی فلسطین مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف آخری سانس تک لڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب نے ریاست مینے سوٹا کے شہر سینٹ پال میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر صیہونی حکومت کے ذریعے ان کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر روک لگائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

ایلہان عمر نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ جب فلسطینی ہم سے مدد کی اپیل کررہے ہیں تو اسرائیل کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمیں اس کام سے روکے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی مذکورہ مسلمان خاتون رکن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنا جارحانہ اور تشدد پسند چہرہ چھپا سکیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ایک اور مسلمان رکن رشیدہ طالب نے بھی کہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کے کہنے پر ہمیں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے روکا ہے۔

صیہونی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر امریکی ایوان نمائندگان کی ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button